آسٹریلیا: پاکستانی قونصلیٹ سمیت 14 سفارتخانوں کو مشتبہ پیکٹ موصول

Untitled-1

میلبورن: آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پاکستانی قونصلیٹ سمیت 14 سفارت خانوں کو مشتبہ پیکٹ موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پیکٹ میں ‘اسبیٹوس’ نامی کیمیکل موجود ہے۔

Image result for Suspicious packages found at PAkistani consulate, other embassies in Melbourne

ذرائع کے مطاق خاتون سفارت کار نے میلبورن میں واقع پاکستانی قونصلیٹ میں وہ پیکٹ وصول کیا، خاتون کے زہریلے مواد سے متاثر ہونے کا شبہ ہے سفارتی ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون سفارت کار کو قوارنٹین میں رکھا گیا ہے۔

Image result for Suspicious packages found at PAkistani consulate, other embassies in Melbourne

دوسری جانب آسٹریلیا کی کیمیکل ہینڈلنگ کی اسپیشل ٹیم اس وقت قونصلیٹ کے راستے میں ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح ملنے والا پیکٹ تاحال میلبورن قونصلیٹ کے کمپاؤنڈ میں موجود ہے۔

مشتبہ پیکٹس کولن اسٹریٹ پر واقع برطانوی قونصل خانے، سینٹ کلڈا روڈ پر واقع کورین اور اٹلی کے قونصل خانے، کوئین اسٹریٹ پر واقع جرمن قونصل خانے،ایش وُڈ میں واقع سوئس قونصل خانے، کارڈیگن پیلس پر واقع پاکستانی قونصل خانے البرٹ روڈ پر واقع گریک قونصل خانے، کوئینز روڈ پر واقع انڈونیشئین قونصل خانے اور سینٹ کلڈا روڈ پر واقع بھارتی اور امریکی قونصل خانوں کو بھیجے گئے۔

Image result for Suspicious packages found at PAkistani consulate, other embassies in Melbourne

دوسری جانب آسٹریلوی دفترخارجہ نے مشتبہ پیکٹ ملنے پر تمام سفارتی مشنز کو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

loading...
loading...