فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کو ان کے منہ پربھارتی اداکارہ راکھی قرار دے دیا

Untitled-1

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو ان کے برابر میں ہی بیٹھ کر بھارتی اداکارہ راکھی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فواد چوہدری اور مریم اورنگزیب کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی، لیکن جب بھارتی فلموں کی اداکارہ راکھی گلزار کا تذکرہ ہوا تو صورت حال دلچسپ ہوگئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ‘مریم پکا منہ بنا کر ماں بننے کی اتنی اچھی ایکٹنگ کرتی ہیں کہ راکھی گلزار لگتی ہیں، ان کو تو ایوارڈ بھی دینا چاہیے’۔

اس کے جواب میں مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی راکھی پسند ہیں، اچھا ہے آپ نے مجھے ان سے ملایا۔ آج کل آپ کو جن لوگوں سے ملایا جارہا ہے، اس سے تو راکھی اچھی ہے۔

بعد ازاں مریم نے فواد کو کہا کہ آپ راکھی پر نہ جائیں، ویسے ہی آج کل آپ کو انڈیا بہت یاد آرہا ہے۔ آج کل حکومت یہی کررہی ہے۔ آپ ان سے کارکردگی پوچھیں تو اس طرح کے جواب ملتے ہیں۔

یاد رہے کہ راکھی گلزار بھارتی فلموں کی معروف ادکارہ ہیں جنہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا ہے اور یہ بولی وڈ ہدایت کارہ و رائٹر میگھنا گلزار کی والدہ ہیں۔

loading...
loading...