ملالہ نے دیر سے آنے پر امریکی میزبان کی کلاس لے لی

Untitled-1

نیویارک: پاکستانی نژاد نوبل انعام یافتہ لیکچرار ملالہ یوسفزئی نے امریکی مزاحیہ اداکار ٹریور نووا کے دیر سے آنے پر کلاس لے لی۔

ملالہ انٹرویو کیلئے ‘دی ڈیلی شو‘ نامی کامیڈی پروگرام کے سیٹ پر پہنچیں تو ٹریور سیٹ پر موجود نہیں تھے۔

ملالہ نے تھوڑے انتظار کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شو کا میزبان ٹریور کہاں ہے؟

جس پر ٹریور نے جوابی ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نروس ہوں کہ آپ سے کیسے گفتگو کی شروعات کروں گا۔  

ملالہ یوسف زئی کا انٹرویو تو ایک طرف رہ گیا، لیکن دونوں کے درمیان ٹوئٹر پر ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو ٹوئٹر پر خوب سراہا گیا، خاص طور پر امریکی اداکار ٹریور کے تاخیر سے شو میں آنے پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

loading...
loading...