پنجاب بھرمیں قومی شاہراہوں اورموٹر ویز پردھند ،حدنگاہ صفر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پنجاب بھر میں قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پردھند کا سلسلہ جاری ہے،دھند کے باعث حد نگاہ بھی صفر ہوگئی ،موٹروے پولیس نے حادثات سے بچنے کی ہدایات جاری کردیں ۔

پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، رات اور دن کے اوقات میں قومی شاہرات پر حد نگاہ کم ہوجانے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام سست روی کا شکار رہا۔

 موٹر وے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

لاہور میں درجہ حرارت 05،  فیصل آباد میں 05ملتان میں05جبکہ سرگودھا میں 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

loading...
loading...