مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تقریب ایک بار پھر مؤخر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تقریب ایک بار پھر مؤخرکردی گئی، نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد 13جنوری کو نہیں رکھا جائےگاکیونکہ واپڈا نے سنگ بنیاد کی تقریب ایک بار مؤخر کردی ہے۔

واپڈا حکام کے مطابق ،نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا مہمند ڈیم کی تقریب کیلئے پہلے 2جنوری اور پھر 13جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

جس میں شرکت کیلئے دعوت نامے میں وزیراعظم عمران خان کو بطور مہمان خصوصی اور چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

آٹھ سو میگا واٹ صلاحیت والے مہمنڈ ڈیم کی تعمیر پر سوا 3ارب ڈالر تخمینہ لگایا گیا ہے۔

loading...
loading...