وزیراعظم کی آسٹریلیامیں پہلی بارٹیسٹ سیریز جیتنےپربھارتی ٹیم کومبارکباد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا میں پہلی بارٹیسٹ سیریز جیتنےپربھارتی کرکٹ ٹیم کومبارکباد دی ۔

منگل کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ویرات کوہلی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ بھارت ایشیا کا پہلا ملک ہے، جس نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔

گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہونے سے بھارت نے 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2سے جیت لی تھی۔

loading...
loading...