صبح سویرے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، بیٹھے بٹھائے لاکھوں کا فائدہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

فصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ابھی کاروبار کا آغاز ہوئے کچھ دیر ہی ہوئی ہے کہ 234 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مارکیٹ 38 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جس کے باعث کاروباری شخصیات کو بڑے پیمانے پر منافع ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر آخری روز 100 انڈیکس 37 ہزار 66 پر بند ہوا تھا اور نئے سال کے پہلے روز ہی 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی اور 929 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ سات روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1014 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 38 ہزار 562 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

loading...
loading...