جو شخص بھی آواز اٹھائے گا وہ جیل جائے گا: مریم اورنگزیب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہتی ہیں موجودہ حکومت کے خلاف جو شخص بھی آواز اٹھائے گا وہ جیل جائے گا۔

اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا۔ حکومت پوری دنیا سے بھیک مانگ رہی ہے لیکن یہ قرضے کہاں خرچ ہوں گے کوئی ترقیاتی پروگرام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا پہلےحکومت بنانے کیلئے اور اب حکومت چلانے کیلئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گرفتار کیا گیا۔

loading...
loading...