کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ 100انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے ذائد اضافہ ہوا، انڈیکس 38ہزار600کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز کے بعد سارا دن زبردست تیزی دیکھی گئی۔

کے ایس ای 100انڈیکس1064پوائنٹس تک بڑھنے کے بعد1014 پوائنٹس اضافے سے38ہزار562 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ کا حجم 15کروڑ70لاکھ شئیرز رہا۔202 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور100کےحصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

loading...
loading...