آسٹریلیا اوربھارت کےدرمیان چوتھا ٹیسٹ بارش کےباعث ڈرا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سڈنی:آسٹریلیا اوربھارت کےدرمیان چوتھا ٹیسٹ بارش کےباعث ڈرا ہوگیا، بھارت نے4میچزکی سیریز1-2سےجیت لی۔

بھارت نے آسٹریلیا میں تاریخ رقم کردی،4ٹیسٹ میچزکی سیریز1-2سےاپنے نام کرکے آسٹریلوی سرزمین پرٹیسٹ سیریزجیتنےوالا پہلا ایشیائی ملک بن گیا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا، 5ویں روزایک گیند بھی نہ پھینکی جاسکی، بھارت نے پہلی اننگز میں 7وکٹوں پر622رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کی تھی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔

فالو آن کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے محض 4اوورزہی ہوپائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا۔

کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارت نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی ٹیسٹ سیریز جیتی، چیتیشورپجارا میچ اورسیریزکےبہترین کھلاڑی قرارپائے۔

loading...
loading...