بااثر افراد کے دباؤ کے باوجود آپریشن ہوا: شہریار آفریدی

وزیرِمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی-فائل فوٹو

وزیرِمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی-فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کہتے ہیں ایک انچ سرکاری زمین پر بھی قبضہ نہیں رہنے دیں گے۔

اسلام آباد میں شاہدرہ روڈ پر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری اور دیگر افراد سے واگزار اراضی کا معائنہ کرتے ہوئے شہریار  آفریدی نے کہا کہ بااثر افراد کے دباؤ کے باوجود آپریشن ہوا۔

انہوں نے کہا  جس جس نے قبضہ مافیا کا ساتھ دیا ہے ان سب کا احتساب ہوگا۔ ایک انچ سرکاری زمین پر بھی قبضہ نہیں رہنے دیں گے۔

loading...
loading...