علیمہ خان کے کیس پر نیب کیوں خاموش ہے: مریم اورنگزیب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےوزیراعظم عمران خان کی بہن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیمہ خان کے کیس پر نیب کیوں خاموش ہے۔

سابق وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا شہباز شریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو کے پی کے وزیر اعلیٰ بھی مالم جبہ کیس میں گرفتار ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا   نیب جہانگیر ترین پر کیوں خاموش ہے جنہوں نے اپنے باورچی اور بچوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا نیب قانون سیاسی انتقام کیلئےاستعمال ہو رہا ہے۔مسلم لیگ نےہمیشہ کامیابی سے مقدمات کا سامنا کیا۔

loading...
loading...