منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لندن منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی28کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لندن جانے والے مسافر محمد حفیظ سے دوران چیکنگ28کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

ملزم محمد حفیظ لندن کا ہی رہائشی ہےجس نے منشیات کو لیڈیز شرٹس میں چھپایا تھا۔ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

loading...
loading...