عمران خان کو لانے والے اَب پچھتا رہے ہیں: سعد رفیق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو لانے والے اَب پچھتا رہے ہیں۔یہ نااہل حکمران ہے جو اِس وقت بھکاری بنا ہوا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب کے نام پر انتقام لے رہی ہے۔

انہوں نےکہا ہمارے ہاتھ صاف اور ضمیر مطمئن ہیں، ہم سُرخرو ہو کر نکلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا سول آمریت کی اِس حکومت سے جلد عوام کی جان چھوٹے گی۔

loading...
loading...