آصف زرداری اور فریال تالپور کے اثاثے منجمد کرنیکی سفارش

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کردی۔

جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ سے آصف زرداری، فریال تالپور، اومنی گروپ اور زرداری گروپ کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کردی۔

جن املاک کو منجمد کرنے کی سفارش کی ہے ان میں کراچی اور لاہور کے بلاول ہاؤسز،زرداری ہاؤس اسلام آباد،تمام شہری و زرعی اراضی، نیویارک اور دبئی کی جائیدادیں، اومنی گروپ کی تمام شوگر ملز،زرعی و توانائی کمپنیز سمیت تمام اثاثے شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ زرداری اور اومنی گروپس نے سرکاری فنڈز میں بے ضابطگیاں کیں کمیشن کھایا، غیر قانونی پیسہ ہنڈی کے ذریعے باہر بھیجااور ان جرائم کے شواہد موجود ہیں۔

loading...
loading...