بدعنوانی کے باعث سرمایہ کاروں کو نقصان پہنچا،وزیراعظم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

انقرہ:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے باعث سرمایہ کاروں کو نقصان پہنچا،تمام رکاوٹیں ختم کرنا چاہتے ہیں۔

جمعے کو وزیراعظم عمران خان نے ترکی بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا جتنی دولت کمائی جائے گی،اُتنے ہی ٹیکس ادا کئے جائیں گے،کاروبارسے منافع کمانابری بات نہیں،منافع سے لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد ملتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے باعث سرمایہ کاروں کو نقصان پہنچا،سرمایہ کاری میں تمام رکاوٹیں ختم کرنا چاہتے ہیں،سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروبارسے منافع کمانابری بات نہیں،جتنا کمائیں گے،اتنے ہی ٹیکس اداکئے جائیں گے ،منافع سے لوگوں کوغربت سے نکالنے میں مدد ملتی ہے۔

loading...
loading...