ترکی  پاکستان کا قریبی ساتھی اور پراعتماد دوست ہے، وزیرخارجہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترکی نے افغانستان میں قیام امن کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا،  ترکی  پاکستان کا قریبی ساتھی اور پراعتماد دوست ہے۔

جمعرات کو  ترکی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صدر رجب طیب اردوان سے دوطرفہ معاملات پر گفتگو کریں گے، ترکی کی اعلی قیادت سے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، تجارت سرمایہ کاری اور معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

 وزیرخارجہ نے کہا کہ ترکی نے افغانستان میں امن کے قیام کے حوالے سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے،ترکی نے پاکستان کے نقطہ نظر کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی نے خطے کی صورتحال پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا ہے اور مستقبل میں بھی لیتے رہیں گے، ترکی نے ہمیشہ سہ فریقی مذاکرات میں پاکستان کی حمایت کی ہے ۔

loading...
loading...