وزیراعظم آج 2روزہ دورے پرترکی روانہ ہوں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج 2روزہ دورے پرترکی روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان آج دوپہر 12 بجے ترکی کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں،عمران خان  ترک صدرطیب اردگان اور اپنے ترک ہم منصب سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم پاکستانی وقت کےمطابق شام6بجےترک شہرکونیاپہنچیں گے،وزیراعظم عمران خان مولانارومی کےمزارپرحاضری بھی دیں گے

عمران خان پاکستانی وقت کےمطابق ساڑھے8بجےانقرہ پہنچیں گے،رات10بجےوزیراعظم ترک سرمایاکاروں سےملاقات اورخطاب کریں گے۔

جمعے کی صبح وزیراعظم اتاترک کے مزار پرحاضری دیں گے،اتا ترک کے مزار کے بعد وزیراعظم ترک صدارتی محل آئیں گے۔

جمعے کی نماز کےبعدوزیراعظم کی ترک صدرسےون آن ون ملاقات ہوگی،ون آن ون ملاقات کےبعدوفودکی سطح پربھی ملاقات اورمذاکرات ہوں گے۔

وزیراعظم اورترک صدرجمعہ کےروزمشترکہ پریس کانفرس بھی کریں گے،وزیراعظم عمران خان ترک میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے۔

وزیراعظم کو جمعہ کے روز ترک صدر عشائیہ بھی دیں گے،وزیراعظم ترک صدارتی محل سے روانگی کےبعدانقرہ کی بزنس کمیونٹی سےملاقات کریں گے۔

 وزیراعظم عمران خان پاکستانی وقت کے مطابق جمعہ کی شب 11 بجے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

loading...
loading...