خیرپور:مسافر کوچ پولیس موبائل سے جاٹکرائی،3 اہلکار جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

خیرپور:خیرپور میں بائی پاس پر تیزرفتار مسافر کوچ پولیس موبائل سے جاٹکرائی،جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق،جمعرات کو خیرپور کے قریب ببرلو بائی پاس پر کراچی سے کوئٹہ جانےوالی مسافر کوچ پولیس موبائل سے ٹکرانے کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئےجبکہ 10 افراد زخمی ہیں۔

جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر  ریسکیو ٹیمیں  اور قریبی علاقے کی عوام بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پرپہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے۔

حادثے سے متعلق ابتدائی طور پر بتایا جارہا ہے حادثہ شدید دھند اور تیزرفتاری کے باعث پیش آیاہے۔

loading...
loading...