شالیمارایکسپریس کی3بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں،ایک شخص جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فیصل آباد:فیصل آباد میں شالیمار ایکسپریس کی3بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو سمن آباد میں رسالے والا کے قریب لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی  جانے والی شالیمار ایکسپریس پٹری پر کھڑی ملت ایکسپریس کی 2بوگیوں سے ٹکرا گئی۔

 جس کے نتیجے میں شالیمار ایکسپریس کی 3بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور حادثے کے نتیجے میں ایک شخص محمد ریاض جاں بحق اور 5افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے سول اسپتال منتقل کردیا۔

 ذرائع کے مطابق رسالے والا اسٹیشن پر ملت ایکسپریس ٹریک چینج کررہی تھی اور اس کی آخری دوبوگیاں باقی تھیں کہ پیچھے سے آنے والے شالیمار ایکسپریس ٹکرا کراس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حادثے کے بعد ٹرین میں سوار مسافر بھی خوف کا شکار ہیں، ریلیف ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے کہ یہ حادثہ ڈرائیور یا کسی اور کی غفلت سے پیش آیا۔

loading...
loading...