کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کیلئے خوشخبری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر کے عوام کیلئے خوشخبری ہے، سی این جی اسٹیشنز کھل گئے ہیں۔ صوبے میں 6 روز سے سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند تھی۔

وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ صنعتوں کو 50 فیصد گیس سپلائی کی جائے گی، سندھ میں گیس کا بحران جان بوجھ کر نہیں  پیدوار میں کمی کے باعث ہوا۔ انھوں نے امتیاز شیخ پر غلط بیانی کا بھی الزام عائد کیا۔

غلام سرور خان نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر کراچی کے مسائل حل کرے، شہر کو پانی سمیت کئی بحرانوں کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر کے ساتھ موجود گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے وزیراعظم کی ہدایت پر  گیس بحران کے حل کے لئے مثبت کوشش کی جو قابل ستائش ہیں۔

loading...
loading...