الیکشن کمیشن آج رائے دہندگان کا قومی دن منارہا ہے

ecpimage

الیکشن کمیشن آج رائے دہند گان کاقومی دن منارہاہے،اس دن منانے کامقصد ووٹرز میں ووٹ کی اہمیت اوراس سے متعلق شعوراجاگرناہے۔

الیکشن کمیشن ہر سال سات دسمبر کو رائے دہند گان کاقومی دن مناتاہے.اس حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد ایوان صدر میں کیاجاتاہے۔

پاکستان میں رجسٹرڈ رائے دہندگان کی تعداد10کروڑ 60لاکھ 2سو39 ہے. جن میں 5کروڑ92 لاکھ 43ہزار 8 سو89مردجبکہ4کروڑ67لاکھ56ہزار3سو50 ہے.جس میں اکثریت نوجوان ووٹرز کی ہے.

 سات دسمبر کو رائے دہندہ گان کاقومی دن منانے کا مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت اوراس سے متعلق آگاہی پیدا کرناہے.معذور ,خواجہ سراء اور خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے

 راولپنڈی میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ووٹرز میں شعوراجاگر کرنے کیلئے لیکچر دیا گیا،ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل بھی 31دسمبر تک جاری رہیگا۔

loading...
loading...