تجاوزات کیخلاف آپریشن سے سندھ حکومت پریشان

muradaliimage

حکومت سندھ نے کراچی میں جاری تجاوزات کےآپریشن کے خلاف نظرثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ آپریشن سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، تجاوزات کے خاتمے کیلئے بہتر انداز میں کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے صوبائی حکومت پریشان ہوگئی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین نے اپیل میں کہا کہ  تجاوزات کے خلاف آپریشن سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، روز کی بنیاد پر کمانے والے بے روزگار ہو رہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ تجاوزات آپریشن کے خلاف مہران ٹاون میں ہنگامے ہوئے، حالیہ تجاوزات آپریشن کو بہتر انداز میں کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  تجاوزات آپریشن سے قبل لوگوں کو متبادل آپشن فراہم کرنا ہو گا،  سندھ حکومت تجاوزات کے خاتمے کیلیے بہتر انداز میں کام کرنے کو تیار ہے۔ حکومت متاثرین کو متبادل گھر اور دکانیں دینے پر کام کر رہی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ حالیہ تجاوزات آپریشن کے حکم پر نظر ثانی کرے۔

loading...
loading...