ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کو 49 سال بعد ہوم سیریز میں شکست

00

ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن معرکے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 123 رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم 280 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 156 رنز رنز پر ڈھیر ہوکر میچ اور سیریز دونوں ہار گئی۔

کیویز نے پہلے میچ میں پاکستان کو 4 رنز سے، دوسرے ٹیسٹ میں شاہینوں نے کیویز کو اننگز اور 16 رنز سے جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن معرکے میں کیویز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 123 رنز کی بھاری شکست سے میچ اور سیریز میں جیت سے محروم کردیا۔

نیوزی لینڈ نے 49 سال بعد پاکستان کو اُن کی ہوم سیریز میں شکست دی۔

ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے شکست کے بعد پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں مزید تنزلی کا شکار ہوکر 8 ویں نمبر پر آگیا۔

loading...
loading...