اعظم سواتی نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق  اعظم سواتی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ آئی جی کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک وہ ذمہ داریاں نہیں نبھاسکتے اور وہ اخلاقی طور پر سمجھتے ہیں کہ انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔

اعظم سواتی کے استعفے پرحتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

loading...
loading...