تیسرا ٹیسٹ: چوتھے روز چائے کا وقفہ، پاکستان مشکلات کا شکار

kane

ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں چوتھے روز چائے کے وقفے تک کیویز نے 4 وکٹوں پر 199 رنز بنالئے، کیویز کو 125 رنز کی برتری حاصل ہوگئی جبکہ ان کی ابھی 6 وکٹس باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے میدان پر کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن کی سینچری اورہینری نکلز کی نصف سینچری کی بدولت ایک مضبوط پوزیشن میں آچکی ہے۔

آج نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تھا، پہلے سیشن میں 2 کیوی کھلاڑی آؤٹ ہوئے جبکہ ان کا اسکور 112 رنز ہوگیا تھا۔

کھانے کے وقفے کے بعد کیوی بلے باز ڈٹ گئے کپتان ولیمسن نے سینچری اور ہینری نکلز نے نصف سینچری اسکور کرکے پاکستانی گیند بازوں کو سر توڑ کوششیں کرنے پر مجبور کردیا مگر وہ پھر بھی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

loading...
loading...