یاسر شاہ تیز ترین 200 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

YASIRSHAHIMAGE

ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن معرکے میں یاسر شاہ نے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ نے یہ کارنامہ اپنے کیریئر کے 33 ویں ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا، اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلوی کھلاڑی گرمیٹ کے پاس تھا جنہوں نے 36 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

بھارت کے روی چندرن ایشون اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 37 ٹیسٹ میچوں میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

 

loading...
loading...