ابوظہبی ٹیسٹ کا چوتھا روز، کیویز26 رنز سے دوسری اننگز کا آغاز کریں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ابوظہبی :ابوظہبی فیصلہ کن ٹیسٹ کا آج چوتھا روز ہے، نیوزی لینڈ 26رنز 2کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز آگے بڑھائے گی، خسارہ پورا کرنے کیلیے مزید 48رنز درکار ہیں۔

ابوظبی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا،اظہرعلی اوراسدشفیق نے ذمہ داری دکھائی،201رنزکی شراکت بنائی،دونوں نے سینکڑے بھی جڑدیئے۔

دونوں کا پویلین لوٹنا تھا کہ اننگزکوئی  پرسان حال نہ رہا،7وکٹیں 62رنزپر گرگئیں۔

اظہرعلی اور اسدشفیق کی سنچریوں کے باوجود قومی ٹیم پہلی اننگز میں 348رنز بنا کرآؤٹ ہوئی، یاسرشاہ تیز ترین 200وکٹوں کے ورلڈ ریکارڈ سےصرف ایک وکٹ کی دوری پرہیں۔

کیوی ٹیم نے دوسری اننگزشروع کی،قومی بولرزنے 2وکٹیں اڑادیں،کھیل کے اختتام پر کیویز نے 26رنز بنالئے،پاکستان کو اب بھی 48رنز کی برتری حاصل ہے۔

loading...
loading...