دو امریکی طیارے جاپان کے قریب سمندر میں آپس میں ٹکرا کر تباہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹوکیو:2امریکی فوجی طیارے جاپان کےقریب سمندر میں ری فیولنگ آپریشن کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو جاپان کے قریب سمندر میں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہونےوالے امریکی طیاروں میں ایف 18فائٹر اور سی 130شامل ہیں۔

طیاروں میں سوار 7افراد سمندر میں ڈوب گئے،ایک کو بچا لیا گیا، باقی کی تلاش جاری ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جب حادثہ ہوا تب دونوں طیارے معمول کی تربیتی پرواز پر تھے،طیاروں نے جنوبی جاپان کے لواکونی ایئر اسٹیشن سے اڑان بھری تھی۔

loading...
loading...