پنجاب اسمبلی: گناہ ٹیکس کا حکومتی فیصلہ غیرسنجیدہ قرار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن اراکین نے سگریٹ نوشی پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کو غیر سنجیدہ اقدام قرار دےدیا۔

  سگریٹ نوشی اور مشروبات پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو پنجاب کے اپوزیشن اراکین نے عوام کے ساتھ ایک مذاق قرار دےدیا۔

اراکین کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں اب اسی طرح کے نئے ٹیکس لگیں گے۔ حکومت قانون سازی ضرور کرے لیکن الفاظ کا مناسب چناؤ بھی ضروری ہے۔

  اپوزیشن اراکین اسمبلی نے گناہ ٹیکس کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی عوام پر ٹیکسوں کا بوچھ ہے۔ اب غیر اخلاقی ٹیکس کا نفاذ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اراکین اسمبلی کا مؤقف تھا کہ حکومت  سگریٹ نوشی کے نقصانات سے متعلق آگاہی مہم چلائے ۔ گناہ ٹیکس سے سگریٹ کی قیمت میں اضافہ  ضرور ہو گا مگر برائی کا سدباب نہیں ہو سکے گا۔

loading...
loading...