برطانوی وزیر اعظم  بریگزٹ معاملے پر آج  پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن :برطانوی وزیر اعظم  ٹریزامے بریگزٹ معاملے پر آج  پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔

 برطانوی وزیر اعظم گذشتہ ہفتے یورپی یونین کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر اراکین کو اعتماد میں لیں گی  ،یورپی یونین سے علحیدگی کیلئے معاہدے کی برطانوی پارلیمان سے منظوری ضروری ہے جہاں ٹریزامے کو کئی اراکین کی مخالفت کا سامنا ہے۔

کنزرویٹو، ڈی یو پی، ایس این پی اور لبرل ڈیموکریٹس کی جانب سے  مخالف ووٹ آنے کی توقع ہے،برطانیہ کو 29مارچ کی طے شدہ تاریخ پریورپی یونین سے نکلنا ہے۔

loading...
loading...