عمران خان ناکام، لیکن جرمن چانسلر نے وعدہ پورا کر دکھایا

Untitled-1

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عوام سے سادگی اپنانے اور حکومتی اخراجات کم کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم اب بھی وہ بیرون ملک دوروں پر جاتے ہیں تو پورا جہاز لے کر جاتے ہیں۔

عمران خان تو اپنا یہ وعدہ پورا نہ کر سکے، لیکن جرمنی کی سربراہ انجیلا مرکل نے یہ کام کر دکھایا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق گزشتہ دنوں جرمن چانسلر انجیلا مرکل جرمنی سے ارجنٹینا کے دورے پر گئیں اور انہوں نے یہ سفر ایک عام مسافر پرواز میں دیگر مسافروں کے ساتھ بیٹھ کر کیا۔

ارجنٹینا کا 28 سالہ کاروباری شخص آگسٹن آگیورو وہ شخص تھا جس کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ کر انجیلا مرکل نے یہ 13 گھنٹے کا سفر کیا۔

Merkel steps down from Airbus "Konrad Adenauer" on Thursday evening on the tarmac of Cologne's airport after an emergency landing

آگسٹن نے اس واقعے پر اپنی حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میں جرمنی کے شہر کلون سے آئیبیریا ایئرلائنز کی پرواز 6849 میں سوار ہوا اور بزنس کلاس میں اپنی سیٹ پر جا کر بیٹھ گیا۔ ٹیک آف سے 10منٹ پہلے میں نے دیکھا کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل طیارے میں سوار ہوئیں اور آ کر میرے برابر والی سیٹ پر بیٹھ گئیں۔ ساتھ ہی ان کا عملہ اور گارڈز بھی تھے۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ دنیا کی طاقت ور ترین خاتون یوں میرے ساتھ بیٹھ کر اتنا طویل سفر کرے گی۔ وہ بہت پرسکون لگ رہی تھیں اور ان کا رویہ بالکل عام مسافروں جیسا تھا۔ سفر کے دوران انہوں نے دہی کھائی، دیر تک کتاب پڑھتی رہیں اور کچھ دیر آرام کیا۔’

loading...
loading...