خوشبوؤں کا شہر پیرس میدان جنگ میں تبدیل

Untitled-1

پیرس: فرانس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی ہے، خوشبوؤں کا شہر پیرس میدان جنگ بنا رہا۔

تفصیلات کے مطابق ہنگامہ آرائی میں 11 پولیس اہلکاروں سمیت 65 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ 150 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 مشتعل افراد نے عمارت اور درجنوں گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی ہے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

مظاہرین کسی صورت پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، صورتحال تاحال کشیدہ ہے۔

loading...
loading...