مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، مزید 6 کشمیری شہید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور تازہ کارروائی میں قابض فورسز نے مزید 6 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس، اسپیشل آپریشن گروپ اور 34 راشٹریا رائفل کے اہلکاروں نے ضلع شوپیاں کے علاقے بٹاگنڈ اور کمپرن کے علاقوں کا محاصرہ کیا۔

قابض فورسز نے ایک مکان کو گھیرے میں لیتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی اور مکان کو ملبے کا ڈھیر بنادیا، جس کے نتیجے میں 6 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع شوپیاں اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

loading...
loading...