بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی حکمت عملی

jawediqbalimage

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے بدعنوانی کوجڑسے اکھاڑپھیکنے کی موثرحکمت عملی وضع کی ہے ،بدعنوانی کا خاتمہ قومی فریضہ ہی نہیں بلکہ نیب کی اولین ترجیح بھی ہے ۔ نیب بلا امتیاز احتساب کیلئے کوشاں ہے ۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کوجڑسے اکھاڑپھینکنے کی موثرحکمت عملی  وضع کی ہے۔ بدعنوانی کا خاتمہ قومی فریضہ ہے بلکہ نیب کی  اولین ترجیح ہے،نیب بلا امتیاز احتساب کیلئے کوشاں ہے ۔  جس کیلئے اشتہاریوں اورمفرورملزموں کی گرفتاری  کیلئے کوششیں تیزکردیں ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ نیب میگا کرپشن کی قانون کے مطابق تحقیقات کررہا ہے، چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب نے اپنی جدید فرانزک  لیبارٹری قائم کی ہے جس سے وائٹ کالرمقدمے کے  شواہد اورمنتطقی انجام تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ عالمی اقتصادی فورم سمیت غیرملکی و ملکی  سروے نے بدعنوانی کے خلاف نیب کی کوششوں کی تعریف کی ہے بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں میں نیب جنوبی ایشیاء ممالک کیلئے رول ماڈل ہے۔ٹرانسپی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایک سو سولہویں نمبرپر ہے۔

loading...
loading...