کراچی:80 فیصد سے زائد شہر کی بجلی معطل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: شہر میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے، بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ کراچی کے علاقے نمائش، گرومندر، جمشیدروڈ، سولجر بازار، صدر اور کلفٹن کے علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد، بفرزون، لیاقت آباد، ملیر میں بھی بجلی غائب ہے۔ ادھر پی ای ایس ایچ، بہادرآباد، گلشن حدید میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوتے ہی کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا ہے۔ نیشنل گرڈسے پانچ میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ٹرپنگ کی وجہ سےشہرمیں بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔

 کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ 80 فیصد سے زائد شہر میں بجلی بن ہے، جبکہ بحالی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔



loading...
loading...