ڈی جی نیب کے انٹرویو کا نوٹس ، ریکارڈنگ طلب کرلی گئی

jawediqbalimage

لاہور: ڈی جی نیب لاہور کے جن انٹرویوز پر یہ طوفان بپا ہے، اس کا نوٹس چیئرمین نیب نے بھی لے لیا ہے۔

 جسٹس جاوید اقبال ریٹائرڈ نے پیمرا سے انٹرویو کی ریکارڈنگ طلب کرلی ہیں، کہتے ہیں انٹرویو دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے اراکین اسمبلی کا استحقاق کیسے مجروح ہوا۔

ڈی جی نیب لاہورکا میڈیا انٹرویوکا معاملہ شہزاد سلیم کے گلے پڑگیا۔چیئرمین نیب نے نوٹس لیا اور پیمرا سے انٹرویوز کی ساری  ریکارڈنگ بھی مانگ لی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق نیب تمام اراکین اسمبلی کا احترام کرتا ہے، افسر نے حقائق کے برعکس بات کی تو دیکھیں گے قانون کی روشنی میں ایکشن بھی ہوگا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے بھی شہزاد سلیم کا جعلی ڈگری کیس سماعت کیلیے مقرر کردیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بینچ12نومبر کو سماعت کریگا۔

loading...
loading...