حمزہ شہباز سے نیب کی تحقیقات

hamzaimage

لاہور:پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کو دو کیسز کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ سلمان شہباز بیرون ملک دورے کے باعث نیب کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔

کمائی سے زائد مال بنانے کا الزام۔!  نیب کےبلاوے پرپنجاب اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازتحقیقاتی  ٹیم کے روبرو پیش ہوئے۔

نیب آفس لاہورمیں حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور رمضان شوگر ملز کے  پل کی تعمیر کے حوالے سے تحقیقات کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس  میں زیادہ تر سوالات کے جوابات نہیں دیئے،  رمضان شوگر ملز کے حوالے سے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز سے اڑھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی  جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔

نیب لاہور نے حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کو تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا مگر سلمان شہباز بیرون ملک دورے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے۔

loading...
loading...