قومی اسمبلی کا اجلاس آج بھی ہنگامہ خیز

nationaimage

قومی اسمبلی کا اجلاس آج بھی ہنگامہ خیز رہا ن لیگ کے اراکین نے ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے چینلزپرانٹرویوسے متعلق تحریک استحقاق پیش کی اور آج ہی بحث کیلئے منظور کرنے کا مطالبہ کیا حکومتی اراکین نے مخالفت کرتے ہوئے اسے آئین کے منافی قراردیا وفاقی وزیراطلاعت نے کہاکہ شہبازشریف نے ایوان میں نیب کا تین گھنٹے ٹرائل کیا، زیرتفتیش معاملے پرتحریک استحقاق نہیں لائی جاسکتی۔

ڈی جی نیب کے انٹرویوز نےاپوزیشن کو ہلاکررکھ دیا  اپوزیشن ارکان نے قومی  اسمبلی میں احتجاج اور تحریک استحقاق جمع کرادی۔

ڈی جی نیب لاہور کے انٹرویو پر مسلم لیگ نون  نے قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرائی  اور اس پر بحث کا مطالبہ کیا۔

قومی اسمبلی میں اراکین کی گرما گرم بحث ہوئی   حکومت اور نیب پر گٹھ جوڑ کا الزام عائد کیا گیا  ۔ شاہد خاقان عباسی اور رانا تنویرنےتمام تر ذمہ داری چیئرمین نیب پرعائد کی۔

پیپلزپارٹی کے نوید قمرنے بھی شاہد خاقان عباسی کے موقف کی حمایت کی  ۔نوید قمر کا کہنا تھا کہ  یہ مسئلہ ن لیگ یا پیپلزپارٹی کانہیں بلکہ ارکان پارلیمنٹ کا ہے پیمرا نے نوٹس کیوں نہیں لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاملے پر اپوزیشن ارکان نے اپنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

loading...
loading...