کیلی فورنیا: جنگلات میں آتشزدگی، ہزاروں افراد کا انخلا

houseimage

لاس اینجلس : کلیفورنیا کے جنگلات میں آگ نے سب کچھ جلادیا، آگ بیس ہزار ایکڑ رقبے تک  پھیل گئی، تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں،ستائیس ہزار مکینوں کا انخلا ہوگیا۔

کیلیفورنیا کے جنگلات ایک بار پھر شعلے اگلنے لگے آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبے کو راکھ کا ڈھیر بنادیا۔ گھر،اسپتال، گیس اسٹیشن سب کچھ آگ کی نذرہوگئے۔

ستائیس ہزار افراد  انخلا پر مجبور ہوگئے  تیزی سے پھیلتی آگ سے نکل کر جان بچائی۔ جبکہ چونتیس ہزار افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔

فائر فائٹرز کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے لیکن خشک موسم اور تیز ہواؤں سے  آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

loading...
loading...