آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ ، میلہ آج سے ویسٹ انڈیز میں سجے گا

iccimage

آئی سی سی ویمنزورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میلہ آج سے ویسٹ انڈیزمیں سجےگا، افتتاحی میچ میں بھارت اورنیوزی لینڈ مدمقابل ہیں، پاکستان  ٹیم اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلےگی، ویسٹ انڈین ٹیم اعزازکا دفاع کرے گی۔

ویمنزورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا چھٹا ایڈیشن، دس ٹیمیں ، دوگروپس کے سنسنی خیزمیچزکا آج سےآغازہوگا۔

 یہ پہلا موقع ہےکہ جب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کےصرف ویمنزایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس سےقبل مردوں اورخواتین کےایونٹ ایک سال ہی کھیلے جاتےتھے،  پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ، بھارت، آسٹریلیا اورآئرلینڈ کےساتھ گروپ بی میں شامل ہے، افتتاحی معرکہ بھارت اورنیوزی لینڈ کےدرمیان ہوگا۔

 دوسرےمیچ میں پاکستان ٹیم رات ایک بجے تین مرتبہ کی چیمپئین آسٹریلیا کا سامنا کرےگی، ویسٹ انڈیزکی ٹیم اعزازکا دفاع کرے گی، کیریبین ٹیم  نے دوہزارسولہ میں آسٹریلیا کوہرا کرٹائٹل جیتا تھا۔

loading...
loading...