نیب کا جعلی شکایات پر کارروائی کا فیصلہ

nabimage

نیب نےجعلی اورفرضی شکایات پرکارروائی کا فیصلہ کرلیا، جھوٹی اورجعلی درخواستیں دینے والوں کو سزا اور جرمانہ کیا جائے گا۔

 نیب ترجمان کے مطابق جھوٹی اور جعلی درخواستیں دینے والوں کو ایک سال قید اور جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

ترجمان کے مطابق نیب فیس نہیں، کیس کی بنیاد پر کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔ شکایت کنندہ کو مکمل ثبوتوں کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانا ہو گا، دو ماہ تک تحریری شکایات کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا، شکایت درست ثابت ہونے پر چار ماہ کے اندر انکوائری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق نیب نے یہ فیصلہ فرضی درخواستوں کی حوصلہ شکنی اور افسران سے اضافی بوجھ ختم کرنے کے لئے کیا ہے۔ نیب شکایت کنندہ کو شکایت کا ڈائری نمبر دے گا جو دو ماہ بعد ٹریک کیا جا سکے گا کہ شکایت کس مرحلے میں ہے۔

loading...
loading...