دوسرا ون ڈے: کیویز کا شاہینوں کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

toss 

ابوظہبی: دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی 11 رکنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ کیوی ٹیم ورکر، منرو، کپتان ولیمسن، ٹیلر، لیتھم، نکلس، ڈی گرینڈ ہوم، ساؤتھی، سوڈھی، فرگیوسن اور بولٹ پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم میں انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوجانے والے جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم میں کپتان سرفراز، فخر، امام، بابر، حفیظ، شعیب، شاداب، عماد، حسن اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں کیویز نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 47 رنز سے ڈھیر کیا تھا۔

loading...
loading...