ورلڈکپ 2019 کون جیتے گا؟

wc

گزشتہ دنوں کرکٹ ورلڈکپ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک دلچسپ سروے کروایا جس میں سوشل میڈیا صارفین سے پوچھا گیا تھا کہ اگلے سال ہونے والا عالمی کپ کون جیتے گا؟

ورلڈکپ 2019 کا انعقاد انگلینڈ کے میدانوں میں ہورہا ہے اس لئے توقع پہلے سے ہی ظاہر کی جارہی تھی کہ زیادہ تر جواب بھی انگلینڈ کے حق میں آئے۔

ورلڈکپ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق 41 سے کچھ زائد فیصد ووٹ انگلش ٹیم کے حصے میں آئے جس کے بعد حیران کن طور پر دوسرا نمبر پاکستان کا ہے۔

پاکستان کے بارے میں 25 اعشاریہ 37 فیصد صارفین کا خیال ہے کہ گزشتہ برس انہی میدانوں پر ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی طرح اگلے سال عالمی کپ جیتنے میں بھی کامیاب ہوجائے گی۔

تیسرا نمبر بھارت کا رہا جس نے 21 فیصد ووٹ اپنے نام کئے جبکہ آسٹریلیا صرف تین فیصد ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

لگاتار 3 عالمی کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے سو میں سے محض تین فیصد ووٹ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ خود آسٹریلوی شہری بھی اپنی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اسے 2019 کا فاتح بنتا نہیں دیکھ رہے۔

اسکے بعد جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز بالترتیب پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔

loading...
loading...