دیوالی پر دہلی کی فضا کا دیوالیہ نکل گیا

Untitled-1

نئی دہلی: دیوالی کے بعد دہلی کا برا حال ہوگیا، بھارتی دارالحکومت کی فضا میں آلودگی خطرے کی حد پار کرگئی، سانس لینا مشکل ہوگیا۔

لوگوں نے دیوالی پر پابندی کے باجود خوب پٹاخے پھوڑے تھے، دہلی میں یکم نومبر سے صاف فضا مہم جاری ہے۔ 

دہلی کے پچیس علاقوں میں فضا میں  آلودگی انتہائی نچلی اور خطرناک سطح پر پہنچ گئی۔ جس سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی میں آتشبازی اور پٹاخے پھوڑنے  کیلئے ایک وقت مقرر کیا تھا جس پرشہریوں نے عمل نہ کیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارت میں ہر سال اسموگ اور آلودگی کے باعث دس  لاکھ سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔


loading...
loading...