خطے کے تنازعات پر پاکستان غیر جانبدار کردار ادا کرسکتا ہے، صدر

arifimage

صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ خطے کے تنازعات میں پاکستان غیر جانبدار کردار ادا کرسکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے آج نیوز کی اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کو انٹرویو میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمین اتفاق رائے سے منظور کی گئی،اٹھارہویں ترمیم کو ختم نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، معیشت پر ہماری کارکردگی اگلے مالی سال کے اختتام  تک ظاہر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی پیکج دینے پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں،تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں وفاق کو معیار طے کرنے چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور ایران پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔

loading...
loading...