پہلا ون ڈے: کیویز کا شاہینوں کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

toss

ابوظہبی: پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی 11 رکنی ٹیم میں ورکر، منرو، کپتان ولیمسن، ٹیلر، لیتھم، نکلس، ڈی گرینڈ ہوم، ساؤتھی، سوڈھی، فرگیوسن اور بولٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم میں کپتان سرفراز، فخر، امام، بابر، حفیظ، شعیب، شاداب، عماد، حسن، شاہین اور جنید شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 3 میچز کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔

loading...
loading...