خاشقجی کے بچوں کا سعودی عرب سے والد کی لاش کی حوالگی کا مطالبہ

khashoggi sons

ریاض: سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کی لاش حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

خاشقجی کے بیٹوں نے والد کی جنت البقیع میں تدفین کی خواہش کا اظہار بھی  کیا اور کہا امید ہے کہ سعودی حکومت ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

سی این این کو انٹرویومیں عبداللہ اور صالح کے جذبات چھلک پڑے کہا والد کی موت کا سن کربے چین ہیں اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ والد ہمت والے، بہادر شخص تھے۔ امید ہےجو کچھ ان کے ساتھ ہوا ان کے لیے درد ناک نہ ہو۔

انھوں نے مزید کہا کہ والد کی لاش کو ہمارے حوالے کیا جائے تاکہ جنت البقیع میں ان کی تدفین  کرسکیں، 

امید ہے کہ سعودی حکومت ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرکے ہمیں جلد انصاف فراہم کرے گی۔

loading...
loading...