املاک کو نقصان پہنچانے والے نامزد افراد کی تعداد 700 ہوگئی

Untitled-1

اسلام آباد: جڑواں شہروں میں املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، درجنوں مقدمات میں نامزد افراد کی تعداد 700 ہوگئی ہے، راولپنڈی پولیس نے 32 افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔

تین روز میں درجنوں املاک کو نقصان پہنچایا گیا، اب نتیجہ بھگتنے کی باری آگئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی سے پکڑدھکڑ شروع ہوگئی۔

راولپنڈی پولیس نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کیخلاف مقدمات مقدمات میں بتیس سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں 200 افراد کو نامزد کیا گیا۔ اُدھر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں 500 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق مزید 32 افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی سے زیر حراست اسی افراد کو رہا بھی کردیا گیا۔



loading...
loading...