خیبرپختونخوا سے30جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سندھ کے بعد خیبرپختونخوا بھی جعلی اکاؤنٹس میں بازی لےجانےلگا۔30 جعلی اکاؤنٹس سے10 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا سراغ لگالیاگیا۔

جعلی اکاؤنٹس اورمنی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ایف آئی اے نے 30 اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا۔۔اکاؤنٹس کےمنی لانڈرنگ میں استعمال ہونے کے ثبوت بھی مل گئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ اکاؤنٹس 8 گھریلو ملازمین کے نام پرکھلوائے گئے10 ارب روپے ملک سے باہرمنتقل کردیئے گئے۔

جعلی اکاؤنٹس بونیر، سوات ، کالام اور بشام کے بینکوں میں کھلوائے گئے۔تفصیلات اسٹیٹ بینک کو ارسال کردی گئی ہیں۔

loading...
loading...